ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: تعلقہ بھر کے مختلف طبی مراکز میں کل 20اگست کو 3500کووڈ ٹیکے دستیاب؛ مخدوم کالونی ہال میں بھی لگوائے جائیں گے پانچ سو ٹیکے

بھٹکل: تعلقہ بھر کے مختلف طبی مراکز میں کل 20اگست کو 3500کووڈ ٹیکے دستیاب؛ مخدوم کالونی ہال میں بھی لگوائے جائیں گے پانچ سو ٹیکے

Thu, 19 Aug 2021 18:56:59    S.O. News Service

بھٹکل:19؍اگست (ایس اؤ نیوز)محکمہ صحت عامہ  کی طرف سے  پریس ریلیز جاری کرتےہوئے  خبر دی گئی ہے کہ بھٹکل تعلقہ کے مختلف طبی مراکز پر کل 20اگست بروز جمعہ کو 3500 کووڈ ٹیکے  لگوانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

پریس ریلیز کےمطابق تعلقہ اسپتال بھٹکل علاقے میں راگھویندرا سوامی مٹھ سبھا بھون میں 1000ٹیکے ، سرکاری اسکول پورورگا میں 500اورمخدوم کالونی کے  مدرسہ  دارالتعلیم و التربیہ (نزد مخدومیہ جامع مسجد)  میں 500ٹیکے دستیاب ہونگے۔ مخدوم کالونی مدرسہ میں جو لوگ ٹیکہ لگوانا چاہتے ہوں، وہ  شاہین اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران سے  رابطہ کرسکتے ہیں۔

شرالی علاقے کے طبی مرکز ہائر پرائمری اسکول چتراپور میں 250اور آیورویدیک اسپتال جالی میں 250ٹیکے  لگائے جائیں گے۔ مرڈیشور کے بینگرے پنچایت سبھا بھون میں 200، پرائمری ہیلتھ سنٹر بائیلور میں 200، مٹھلی گنپتی سبھا بھون میں 200، کوٹکھنڈا مرکز میں 200 اور ہاڈولی کے پنچایت سبھا بھون میں 200ٹیکے دستیاب ہوں گے۔

بھٹکل کے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی مرکز پہنچ کر اولین فرصت میں کووڈ ٹیکہ لیں، اپنے گھروالوں کو بھی   ٹیکہ لگوانے کے لئے قریبی سینٹر  لے جائیں اور سرکار کی طرف سے فراہم کی گئی اس سہولت کا فائدہ اُٹھائیں۔


Share: